شعبۂ ناظرہ بمع تربیت (دوپہر)
مدرسہ اُمِّ شریک للبنات میں ان بچیوں کے لیے شعبۂ ناظرہ بمع تربیتی نصاب کا کورس ترتیب دیا گیا ہے جو صبح کے اوقات میں اسکول جاتی ہیں اور ساتھ ساتھ قرآنِ کریم کی تعلیم اور دینی تربیت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
اس شعبہ میں بچیوں کو دوپہر کے اوقات میں قرآنِ کریم ناظرہ پڑھایا جاتا ہے، جس میں صحیح تلفظ، مخارجِ حروف اور تجوید کے بنیادی اصولوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ بچیاں قرآنِ کریم کو درست انداز میں پڑھنے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔
ناظرہ قرآن کے ساتھ بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انہیں بنیادی اسلامی عقائد، مسنون دعائیں، نماز کے ضروری مسائل، اسلامی آداب و اخلاق اور روزمرہ زندگی سے متعلق ضروری دینی تعلیمات سکھائی جاتی ہیں۔
اس شعبہ کا مقصد ایسی بچیوں کی دینی تربیت کرنا ہے جو عصری تعلیم کے ساتھ قرآنِ کریم سے بھی مضبوط تعلق قائم رکھیں اور اپنے اخلاق و کردار کو اسلامی تعلیمات کے مطابق سنوار سکیں۔
